بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

گندم کی پسائی میں فیکٹری کا تیار آٹا استعمال کرنا


سوال

ہماری آٹا چکی ہے، ہم جو گندم پسائی کرتے ہیں جو ہماری ملکیت ہے اس میں ہم فیکٹری کا آٹا مکس کر سکتے ہیں کیا یہ غلط ہے یا صحیح ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اپنی گندم کی پسائی میں فیکٹری کا آٹا مکس کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اس میں دھوکہ دہی یا جھوٹ نہ ہو۔یعنی آٹا فروخت کرتے وقت لوگوں کو یہ  بتلا دیا جائے کہ اس آٹے میں فیکٹری کا آٹا بھی مکس ہے۔ بصورت دیگر  ایسا نہ کیا جائے اور صاف گوئی سے کام لیا جائے۔

صحیح بخاری میں ہے:

"6094 -عن ‌عبد الله رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن الصدق يهدي إلى البر، وإن البر يهدي إلى الجنة، وإن الرجل ليصدق حتى يكون صديقا، وإن الكذب يهدي إلى الفجور، وإن الفجور يهدي إلى النار، وإن الرجل ليكذب حتى يكتب ‌عند ‌الله ‌كذابا".

(‌‌‌‌كتاب الأدب،باب قول الله تعالى {يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين}، 8/ 25 ط : المطبعة الكبرى الأميرية)

صحیح مسلم میں ہے:

"164 - (102)... عن ‌أبي هريرة  أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا، فقال: ما هذا يا صاحب الطعام؟ قال: أصابته السماء، يا رسول الله. قال: أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس؟ ‌من ‌غش ‌فليس مني".

(‌‌‌‌كتاب الإيمان، باب قول النبي صلى الله عليه تعالى وسلم: من غشنا فليس منا، 1/ 69 ط : دار الطباعة العامرة)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144711100216

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں