بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گانا گانے یا سننے سے وضو کے ٹوٹنے کا حکم


سوال

کیا گانا سننے یا گانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

موسیقی، گانا بجانا اور سننا  شریعت میں  ناجائز ہے، تاہم گانا گانے یا سننے سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن مستحب یہ ہے کہ اگر گانا گانے یا سننے کا گناہ سرزد ہوگیا تو اس کے بعد دوبارہ وضو کرلے،  اوراگر وضو نہ کیا اور اسی وضو سے نماز پڑھ لی یا تلاوت کی تو نماز ہوجائے گی اور تلاوت کا ثواب ملے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (1 / 89):

"ومندوب في نيف وثلاثين موضعاً، ذكرتها في الخزائن: منها بعد كذب، وغيبة، وقهقهة، وشعر، وأكل جزور، وبعد كل خطيئة، وللخروج من خلاف العلماء".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200606

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں