بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گیم کے کوئن پر زکوٰۃ کا وجوب


سوال

کیا پیجی گیم میں جو سونے اور چاندی کے کوئن ملتے ہیں اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی؟

جواب

زکوٰۃ کے واجب ہونے کی من جملہ شرائط میں سے یہ بھی ہے کہ وہ مال ہو، اور گیم میں حاصل ہونے والے کوئن  مال نہیں ہیں، اس لیے ان پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

پب جی گیم کھیلنے کے حکم کی تفصیل درج ذیل لنک پر موجود فتوے میں ملاحظہ کیجیے:

پب جی گیم سے متعلق جاری شدہ فتوی کی تفصیل


فتوی نمبر : 144202201109

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں