بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گالی دینے یا گانا سننے سے وضو ٹوٹنے کا حکم


سوال

 کیا گالی دینے اور گانا سننے سے وضو ٹوٹ جا تا ہے؟

جواب

گالی دینا یا موسیقی، گانا بجانا اور سننا  شریعت میں  ناجائز ہے، تاہم  ان چیزوں سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن مستحب یہ ہے کہ اگر  گناہ سرزد ہوجائے تو اس کے بعد دوبارہ وضو کرلے،  اوراگر وضو نہ کیا اور اسی وضو سے نماز پڑھ لی یا تلاوت کی تو نماز ہوجائے گی اور تلاوت کا ثواب ملے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ومندوب في نيف وثلاثين موضعاً، ذكرتها في الخزائن: منها بعد كذب، وغيبة، وقهقهة، وشعر، وأكل جزور، وبعد كل خطيئة، وللخروج من خلاف العلماء".

(کتاب الطھارۃ، ج:1، ص:89،90، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

 

 


فتوی نمبر : 144407101930

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں