بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گلے میں چاندی کی چین پہن کر نماز پڑھنا


سوال

میں نے اپنے گلے میں چاندی کی زنجیر ڈالی ہوئی ہے،  کیا چاندی کی زنجیر ڈالنے سے نماز قبول ہوتی ہے کہ نہیں ? ساتھ یہ بھی بتائیں کہ کیا مرد کے لیے چاندی کی چین گلے میں ڈالنا جائز ہے؟ اگر جائز نہیں تو میں اسے نکال دوں!

جواب

واضح رہے کہ مردوں کے لیے ایک مثقال (ساڑھے چار ماشے  یعنی۴گرام،۳۷۴ملی گرام (4.374 gm) سے کم  وزن کی  چاندی کی صرف انگوٹھی پہننا جائز ہے، البتہ عام آدمی کے لیے چاندی کی  انگوٹھی بھی  نہ پہننا بہتر اور افضل ہے۔

  مرد کے لیے چاندی کی (مذکورہ مقدار وزن کی) انگوٹھی کے علاوہ کسی بھی طرح کا زیور پہننا جائز نہیں ہے، خواہ وہ چاندی کی چین ہو یا کچھ اور؛ لہذا آپ یہ چین اتار دیں۔

اور اب تک جو نمازیں اس چین کے ساتھ پڑھی ہیں، اللہ تعالی کی کریم ذات سے اس کی قبولیت کی امید رکھیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 358):

"(ولايتحلى) الرجل (بذهب وفضة)  مطلقاً، (إلا بخاتم ومنطقة وجلية سيف منها) أي الفضة ... (ولايتختم) إلا بالفضة؛ لحصول الاستغناء بها، فيحرم (بغيرها كحجر) ... ولايزيده على مثقال". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108200173

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں