بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جی میل اکاونٹ بنانے پر اجرت لینا


سوال

کسی کو جی میل اکاونٹ  بنا کر دینا اور اس سے پیسے وصول کرنا جائز ہے ؟ 

جواب

صورت ِ مسئولہ میں کسی کے لیے جی میل اکاونٹ بنا کر دینا اور اس کام پر متعین رقم وصول کرنا شرعاً جائز ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"والأجرة إنما تكون ‌في ‌مقابلة ‌العمل".

(کتاب النکاح ،باب المہر،ج:۳،ص:۱۵۶،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100322

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں