بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فوسیج آن لائن کمپنی کے ذریعہ پیسہ کمانا


سوال

 فورسیج نام کی کوئی کمپنی ہے، اس کا کوئی اونر ہے، یہ   انٹرنیٹ کے ساتھ جڑی ہے، پھر یہ سود کیسے ہو ؟محنت کرتے ہیں تو ڈالر آتے ہیں  اس پر روشنی ڈالیے۔

جواب

 واضح رہے کہ فورسیج آن لائن کمپنی کا جو طریقہ کار ہے اس میں شرعا دو خرابیا ں پائی جاتی ہیں ایک تو اس میں جوا پایا جاتا ہے کہ کمپنی  جوائن کرنے کے لیے کچھ  روپے جمع کرتے ہیں کمپنی جوائن کرنے کے  بعدممبر کو  روپے تب ملتے ہیں  جب وہ  کسی اور کو ممبر بنائےگا ورنہ ممبر کو  پیسے نہیں ملیں گے دوسرا یہ کہ حقیقت میں اس کمپنی کا کوئی کاروبار نہیں ہے   لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ وجوہات کی بنا پر مذکورہ کمپنی جوائن کرنا اور نفع کماناجائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص."

(کتاب الحظر و الإباحة , فصل في البيع جلد 6 ص: 403 ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144408101936

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں