بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فارسیج آن لائن کمپنی کا شرعی حکم


سوال

فار سیج آن لائن کمپنی کے متعلق پوچھنا تھا کہ اس کمپنی کے ذریعہ سے آن لائن کاروبار جائز ہے یا ناجائز ہے اس میں پہلے ممبر بننے کے لئے 2700 روپے دینے پڑتے ہیں پھر اس کے بعد جن لوگوں کوبھی کمپنی جوائن کروائیں گے ان کا ایک ہزار یا گیارہ سو روپیہ کمپنی جوائن کروانے والے کو بھی ملتا ہے؟

وضاحت: کمپنی کی اپنی  کوئی پروڈکٹ  نہیں ہے۔

جواب

 واضح رہے کہ فورسیج آن لائن کمپنی جو طریقہ کار بتایا گیا ہے اس میں شرعا دو خرابیا ں پائی جاتی ہیں ایک تو اس میں جوا پایا جاتا ہے کہ کمپنی  جوائن کرنے کے لیے 2700 روپے جمع کرتے ہیں کمپنی جوائن کرنے کے  بعدممبر کو 1000 روپے تب ملتے ہیں  جب وہ  کسی اور کو ممبر بنائےگا ورنہ ممبر کو  پیسے نہیں ملیں گے دوسرا یہ کہ حقیقت میں اس کمپنی کا کوئی کاروبار نہیں ہے  ،لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ وجوہات کی بنا پر مذکورہ کمپنی جوائن کرنا اور نفع کماناجائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص."

(کتاب الحظر و الاباحة  ، فصل فی البیع ،4/ 403 ، ط : دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144402100917

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں