بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

forsage فورسیج کمپنی میں کمائی کا حکم


سوال

 ایک ویب سائٹ ہے forsage جس پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد کچھ رقم جمع کرا دی جاتی ہے اور ٹیم بنانے پر مطلب نیا ممبر ایڈ کرنے پر پیسے ملتے ہیں،  مزید لیول بڑھانے کے بعد کمائی خودکار ہو جاتی ہے،   یعنی اکاؤنٹ میں پیسے آتے  رہتے ہیں،  اس کا کوئی پروڈکٹ نہیں،  یہ کمپنی تمام ممبر کی انویسٹمینٹ سے جدید کرنسی خریدتے ہیں اور  پروفٹ فیصد کے حساب سے بانٹتے ہیں۔  سوال یہ ہے کیا  یہ  earning حلال ہے؟

جواب

 واضح رہے کہ(forsage) فورسیج آن لائن کمپنی كا جو طریقہ کار بتایا گیا ہے اس میں شرعًا دو خرابیا ں پائی جاتی ہیں ایک تو اس میں جوا پایا جاتا ہے کہ کمپنی  جوائن کرنے کے لیے کچھ رقم جمع کرنی پڑتی ہے،  کمپنی جوائن کرنے کے  بعدممبر کو پیسے  تب  ملتے ہیں  جب وہ  کسی اور کو ممبر بنائےگا ورنہ ممبر کو  پیسے نہیں ملیں گے،  دوسری خرابی یہ  ہےکہ حقیقت میں اس کمپنی کا کوئی کاروبار نہیں ہے، بلکہ ممبر سازی کے ذریعے  کمیشن در کمیشن کاروبار چلانا  اصل مقصد ہے؛    لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ وجوہات کی بنا پر مذکورہ کمپنی جوائن کرنا اور نفع کماناجائز نہیں ہے۔

کشف الاسرار للبزودی میں ہے:

"....لأن المعاوضات المحضة لا تحتمل التعليق بالخطر؛ لما فيه من معنى القمار".

(كشف الأسرار للبزودي: باب حروف الحروف (2/ 260)، ط. دار الكتب العلمية -بيروت،  الطبعة الأولى:  1418هـ=1997م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144311101975

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں