بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

(forsage) فارسیج آن لائن کمپنی جوائن کرنے کا حکم


سوال

فارسیج کے بارےمیں  کیا حکم ہے؟اس کی کمائی حلال ہے یا حرام؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق (forsage) فورسیج آن لائن کمپنی كا جو طریقہ کار  ہے اس میں شرعًا دو خرابیا ں پائی جاتی ہیں ایک تو اس میں قمار (جُوّا) پایا جاتا ہے، اس لیے کہ کمپنی  جوائن کرنے کے لیے کچھ رقم جمع کرانی پڑتی ہے،  کمپنی جوائن کرنے کے  بعدممبر کو پیسے  تب  ملتے ہیں  جب وہ  کسی اور کو ممبر بنائےگا ورنہ ممبر کو  پیسے نہیں ملیں گے،  دوسری خرابی یہ  ہےکہ حقیقت میں اس کمپنی کا کوئی کاروبار نہیں ہے، بلکہ ممبر سازی کے ذریعے  کمیشن در کمیشن کے ذریعے کام چلانا  اصل مقصد ہے؛    لہذا مذکورہ وجوہات کی بنا پر مذکورہ کمپنی جوائن کرنا اور نفع کماناجائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص."

(کتاب الحظر والإباحة، فصل فی البیع، 6/ 403، ط : سعيد)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101692

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں