کیا فورکس ٹریڈنگ حلال ہے؟میں نے بعض لوگوں سے سنا ہے کہ فورکس ٹریڈنگ حرام ہے، بلکہ جب آپ سود فری اکاؤنٹ بنا ئیں جوکہ اسلامی اکاؤنٹ سے بھی جانا جاتا ہے،اس اکاؤنٹ میں وہ چیزیں نہیں ہوتیں جو حرام ہیں ،جیسےرباء وغیرہ،لہٰذا اس کے بارے میں تشریح کریں۔
آج کل فاریکس (forex) کے نام سے بین الاقوامی سطح پر ایک کاروبار رائج ہے، اس کاروبار کو "فاریکس ٹریڈنگ" کہتے ہیں، اس کاروبار میں سونا، چاندی، کرنسی،کپاس، گندم، گیس، خام تیل،جانور اور دیگر بہت سی اشیاء کی خرید و فروخت ہوتی ہے، ہمارے علم کے مطابق "فاریکس ٹریڈنگ" کے اس وقت جتنے طریقے رائج ہیں وہ شرعی اصولوں کی مکمل رعایت نہ ہونے اور شرعی سقم کی موجودگی کی وجہ سے ناجائز ہیں۔ لہٰذا ان معاملات سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ اس سلسلہ میں ہمارے ہاں سے ایک تفصیلی فتویٰ شائع ہوچکا ہے جو درج ذیل لنک سے آپ حاصل کرسکتے ہیں:
اور اگر آپ کسی خاص صورت سے متعلق دریافت کرناچاہتے ہیں تو اس کی تفصیل ،شرائط وضوابط لکھ کر سوال بھیج دیں۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144508100659
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن