بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فکر ولی الہی کے پروگرام میں شرکت


سوال

فکر ولی اللہ تنظیم کے ساتھ پروگراموں میں شرکت کیسا ہے؟

جواب

تنظیم فکرشاہ ولی اللہ سے منسلک افراد جنت دوزخ،عقیدہ شفاعت، آب کوثر،حیات عیسی علیہ السلام اورظہورمہدی علیہ الرضوان وغیرہ سے متعلق اہل سنت والجماعت کے نظریات سے ہٹ کر جدا عقائد و نظریات رکھتے ہیں، یہ تنظیم اوراس سے وابستہ افراد اپنے مخصوص خیالات ونظریات، تعبیرات واصطلاحات کی بنا پراہلِ حق علماء اوراہلِ سنت والجماعت سے جدا ہیں؛ لہذا اس تنظیم میں شمولیت یااس کے عقائد ونظریات کواپنانا اہلِ سنت، اہلِ حق کے راستہ سے انحراف ہے۔

تنظیم فکرولی اللہی سے متعلق مفصل فتویٰ کے لیے ملاحظہ فرمائیں فتاویٰ بینات جلد اول صفحہ450 تا 466 مطبوعہ مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن کراچی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201629

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں