بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

فاطمہ الزہراء نام رکھیں یا زہراء فاطمہ؟


سوال

ان میں سے کون سا نام بہتر ہو گا؟ زہرا فاطمہ یا فاطمۃ الزہراء؟

جواب

زہراء فاطمہ یا فاطمۃ الزہراء دونوں  نام رکھنا درست ہیں، تاہم حضرات فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نام کی برکت حاصل کرنے کے لیے ضابطہ کے مطابق فاطمۃ الزہراء  نام رکھنا بہتر ہوگا، کیوں کہ فاطمہ اسم ہے، اور  زہراء صفت ہے،جس کامعنی ’’سفیدی اور چمک‘‘ کے آتے ہیں،  صفت چوں کہ اسم کے بعد مذکور ہوتی ہے، لہذا فاطمۃ الزہراء  نام رکھنا بہتر ہے۔

تہذیب الاسماء واللغات میں ہے:

"فاطمة الزهراء بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم ورضى عنها: كنيتها أم الهاد، روينا ذلك فى تاريخ دمشق، وذكره خلائق من العلماء أمها خديجة بنت خويلد أم المؤمنين، رضى الله عنها، والصحيح أنها أصغر بنات رسول الله صلى الله عليه وسلم سنًا."

(القسم الثاني: أسماء النساء، حرف الفاء، ج:2، ص:352، ط:دار الكتب العلمية)

لسان العرب میں ہے:

"زهر: الزهرة: نور كل نبات، والجمع زهر، وخص بعضهم به الأبيض. وزهر النبت: نوره ...وفي حديث على،رضي الله عنه، في صفة سيدنا رسول الله، صلى الله عليه وسلم: كان أزهر اللون ليس بالأبيض الأمهق.

والمرأة زهراء؛ وكل لون أبيض كالدرة ‌الزهراء، والحوار الأزهر. والأزهر: الأبيض. والزهر: ثلاث ليال من أول الشهر. والزهرة، بفتح الهاء: هذا الكوكب الأبيض."

(الراء، فصل الزاء المعجمة، ج:4، ص:331، ط:دار الصادر،بيروت)

الکافیۃ فی علم النحومیں ہے:

"النّعت: تابع يدلّ على معنى في متبوعه مطلقا."

(المجرورات، ص:29، ط:مكتبة الآداب - القاهرة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144604102014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں