بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فاطمۃ الزھراء زبر کے ساتھ ہے یا زیر کے ساتھ


سوال

جامعہ سیدہ فاطمةالزاہراء زیر یا زبر کے ساتھ ہے؟

جواب

لفظ  ’’الزہرا‘‘ کا درست تلفظ ”زَهْرَاء‘‘ ،  ’’زاء‘‘ کے زبر کے ساتھ ہے ،جو کہ حضرت فاطمۃ الزھراء رضی الله عنہا کا لقب ہے ،  اس کے معنی چمکتے اور سفید چہرے والی عورت  کے آتے ہیں۔یہ جواب اس صورت میں ہے جب سائل کا مقصد الزہراءکی زا کی حرکت کے بارے میں دریافت کرنا ہو۔

"لسان العرب" میں ہے:

"‌والمرأة ‌زهراء؛ ‌وكل ‌لون ‌أبيض ‌كالدرة ‌الزهراء، ‌والحوار ‌الأزهر. والأزهر: الأبيض. والزهر: ثلاث ليال من أول الشهر. والزهرة، بفتح الهاء: هذا الكوكب الأبيض."

(‌‌‌‌حرف الراء، فصل الزاي المعجمة، ج:4، ص:332، ط:دار صادر بيروت)

"تاج العروس من جواهر القاموس" میں ہے: 

"زهر:(الزهرة، و يحرك: النبات) ، عن ثعلب . قال ابن سيده : (و) أراه إنما يريد (نوره) ، الواحد زهرة مثل تمر و تمرة . ثم إن الذي روي عن ثعلب في معنى النبات إنما هو الزهرة بالفتح فقط. وأما التحريك ففي الذي بعده وهو النور."

(‌‌الجزء:11، فصل الزاي مع الراء، زهر،ج:11، ص:473، ط:دار الهداية)

وفيه أيضا:

"(‌و) ‌الزهراء: (‌المرأة ‌المشرقة ‌الوجه) والبيضاء المستنيرة المشربة بحمرة."

(‌‌الجزء:11، فصل الزاي مع الراء، زهر،ج:11، ص:479، ط:دار الهداية)

"الصحاح تاج اللغة وصحاح العربية" میں ہے:

"والأَزْهَرُ:‌النير. ‌ويسمى ‌القمر ‌الازهر ‌ابن ‌السكيت: الازهران: الشمس والقمر. ورجل أزهر، أي أبيض مشرق الوجه، والمرأة زهراء."

(‌‌فصل الزاى، زهر، ج:2، ص:674، ط:دار العلم للملايين بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412100598

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں