بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فتحِ مکہ کس سن ہجری میں ہوا؟


سوال

فتحِ مکہ کس سن ہجری میں ہوا؟

جواب

فتحِ مکہ سن آٹھ ہجری ماہِ رمضان المبارک میں ہوا۔

فیض الباری میں علامہ انورشاہ کشمیریؒ نے لکھاہے:

"قوله: (وذلك على رأس ثمان سنين ونصف) … إلخ، واعلم أن مكة فتحت السنة الثامنة على ما هو المشهور. وفي السير: أنها فتحت بعد السابعة ونصف، ولا اختلاف بينهما. فإن من قال: إنها فتحت في الثامنة، أراد به ابتداء الثامنة. وهو المراد بما في البخاري من قوله: «ثمان سنين ونصف»، فإن المراد بثمان سنين، أوائل الثامنة، وهذه الزيادة التي على السبع هي التي عبر عنها الراوي بالنصف بالعطف، فصار مآله إلى ما في السير: أنها فتحت في السابعة والنصف، أي وسط الثامنة، فاجتمعت الروايات في ذلك. وليس المعنى: أنها فتحت بعد تمام الثامنة، وأوائل التاسعة، كما فهم."

(باب غزوة الفتح فى رمضان، ١٠٢/٥، ط:دار الكتب العلمية بيروت)

سیرتِ سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم میں مفتی محمد عاشق الہی بلند شہری رحمہ اللہ نے لکھاہے:

"فاتح اعظم رحمت مجسم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ معظمہ میں 20 رمضان المبارک سن 8 ہجری کو داخل ہوئے۔"

(فتحِ مکہ سنہ8ہجری،148،ادارۃ المعارف کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں