بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 محرم 1448ھ 09 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

فتح الباری میں مذکور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی مریض کی دعا والی روایت کی تخریج


سوال

کیا درج ذیل حدیث کتاب "فتح الباری" لابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ  میں موجود ہے؟  رہنمائی کیجیے :

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم کسی مریض کے پاس جاو تو اس سے اپنے لیے دعا کی درخواست کرو ،اس لیے کہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہے۔

جواب

سوال میں مذکور روایت"فتح البارى"میں" سنن ابن ماجه" کے حوالے سے نقل کی گئی ہے، ملاحظہ فرمائیے:

فتح البارى میں ہے:

وأخرج ابن ماجه أيضا بسند حسن، لكن فيه انقطاعٌ عن عمر رَفَعه، إذا دخلت على مريضٍ، فَمُرْهُ يدعو  لك، فإن دعاءه كدعاء الملائكة.

(فتح الباري، باب ما يقال للمريض وما يجيب، (10/122)، ط: دار المعرفة)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144711101808

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں