بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ کا حکم


سوال

کیا فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں سے کسی ایک رکعت میں یا دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورت ملانے سے سجدہ سہو لازم ہوگا؟

جواب

فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورۂ  فاتحہ پڑھنا سنت ہے اور دوسری سورت ملانا خلاف اولٰی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں فرض نماز کی تیسری یا چوتھی یا دونوں رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورت ملانے سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(واكتفى) المفترض (فيما بعد الأوليين بالفاتحة) فإنها سنة على الظاهر، ‌ولو ‌زاد ‌لا ‌بأس ‌به...(قوله واكتفى المفترض) قيد به لأنه في النفل والواجب تجب الفاتحة والسورة أو نحوها (قوله على الظاهر) أي ظاهر الرواية. وفيه كلام يأتي قريبا (قوله ولو زاد لا بأس) أي لو ضم إليها سورة لا بأس به لأن القراءة في الأخريين مشروعة من غير تقدير والاقتصار على الفاتحة مسنون لا واجب فكان الضم خلاف الأولى وذلك لا ينافي المشروعية."

(كتاب الصلاة، ‌‌باب صفة الصلاة، ج: 1، ص: 511، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144710101386

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں