بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 جمادى الاخرى 1446ھ 07 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز جنازہ سے پہلے پڑھی جائے گی


سوال

نماز کے دوران جنازہ ہوتو پہلے کیا پڑھے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر فرض نماز کے دوران یعنی نماز شروع ہونے کے بعد جنازہ آجائے تب تو بلاشبہ پہلے فرض نماز پوری کی جائے گی  اور پھر سنن موکدہ کے بعد جنازہ کی نماز پڑھی جائے گی، اگر سوال سے مراد یہ ہے کہ فرض نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد  جنازہ آجائے تب بھی پہلے فرض نماز اور سننِ مؤکدہ پڑھی جائیں پھر جنازہ کی نماز پڑھی جائے۔

الدر المختار میں ہے:

"(وتقدم) صلاتها (على صلاة الجنازة إذا اجتمعا) لأنه واجب عينا والجنازة كفاية (و) تقدم (صلاة الجنازة عن الخطبة) وعلى سنة المغرب وغيرها والعيد على الكسوف، لكن في البحر قبيل الأذان عن الحلبي الفتوى على تأخير الجنازة عن السنة وأقره المصنف كأنه إلحاق لها بالصلاة لكن في آخر أحكام دين الأشباه ينبغي تقديم الجنازة والكسوف حتى على الفرض ما لم يضق وقته فتأمل".

وفي الرد:

"(قوله على الخطبة) أي خطبة العيد وذلك لفرضيتها وسنية الخطبة، وكذا يقال في سنة المغرب ط (قوله: وغيرها) كسنة الظهر والجمعة والعشاء...

(قوله عن السنة) أي سنة الجمعة كما صرح به هناك وقال فعلى هذا تؤخر عن سنة المغرب لأنها آكد اهـ فافهم (قوله إلحاقا لها) أي للسنة بالصلا ة أي صلاة الفرض".

(كتاب الصلاة‌‌، ‌‌باب العيدين، 2/ 167، ط: سعيد)

وفيه أيضاّ:

"ومفاده تقديم الجمعة على الجنازة للعلة المذكورة ولأنها فرض عين، بل الفتوى على تقديم سنتها عليها".

(‌‌كتاب الصلاة‌‌، باب صلاة الجنازة، 2/ 232، ط: سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144507102067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں