بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورت ملانا


سوال

فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعات میں غلطی سے سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانے سے نماز میں نقص آئے گا؟ نیز نقص کی صورت میں تلافی کا کیا حکم ہے؟

جواب

فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں قصداً  سورہ فاتحہ کے ساتھ  سورت نہیں ملانی چاہیے، نہ تلاوت کی نیت سے اور نہ ذکر کی غرض سے،تاہم سورت یا آیت ملانے کی صورت میں  نہ نماز فاسد ہوگی اور نہ ہی سجدہ سہو واجب ہوگا۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

" وَلَوْ قَرَأَ فِي الْأُخْرَيَيْنِ الْفَاتِحَةَ وَالسُّورَةَ لَا يَلْزَمُهُ السَّهْوُ وَهُوَ الْأَصَحُّ ".

( كتاب الصلاة، الْبَابُ الثَّانِي عَشَرَ فِي سُجُودِ السَّهْوِ، ١ / ١٢٦، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں