بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض کی دوسری رکعت میں سورت بھولنے کا حکم


سوال

اگر امام ظہر کی نماز کی دوسری رکعت میں سورت ملانا بھول جائے،اور سجدہ سہو بھی نہ کرے تو کیا حکم ہے ،بالکل سجدہ سہو بھی نہیں کیا ،اور اما م کو مسٔلہ بھی معلوم نہیں تھا تو اب اس نماز کا کیا حکم ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں جب امام ظہر کی نماز کی دوسری رکعت میں سورت ملانا بھول گیا ،توترک واجب کی وجہ سے  اس پرنماز کےاخیر  میں سجدہ سہو   واجب تھا ،لیکن امام صاحب نے مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے سجدہ سہو کیے بغیر نماز مکمل کرلی ،تو ایسی صورت میں حکم یہ ہے  یہ نماز وقت کے اندر واجب الاعادہ ہوگی ،یعنی وقت کے اندر وہ نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ،البتہ وقت گزرنے کے بعد اعادہ تو واجب نہیں ہوگالیکن مستحب رہے گا،اور توبہ واستغفار لازم ہوگا۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"ولو سها عن الفاتحة فيهما أو في إحداهما، أو عن السورة فيهما أو في إحداهما - فعليه السهو؛ لأن قراءة الفاتحة على التعيين في الأوليين واجبة عندنا".

(کتاب الصلاۃ، فصل بيان سبب وجوب سجود السهو،ج:1،ص:166، ط: دار الكتب العلمية)

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"(الفصل الثاني في واجبات الصلاة) يجب تعيين الأوليين من الثلاثية والرباعية المكتوبتين للقراءة المفروضة حتى لو قرأ في الأخريين من الرباعية دون الأوليين أو في إحدى الأوليين وإحدى الأخريين ساهيًا وجب عليه سجود السهو، كذا في البحر الرائق".

(کتاب الصلاۃ،الباب الرابع،الفصل الثاني في واجبات الصلاة،ج:1،ص:71،ط:دار الفکر)

فتاوی شامی میں ہے:

"(ولها واجبات) لا تفسد بتركها وتعاد وجوبا في العمد والسهو إن لم يسجد له، وإن لم يعدها يكون فاسقا آثما

(قوله إن لم يسجد له) أي للسهو، وهذا قيد لقوله والسهو، إذ لا سجود في العمد."

(کتاب الصلاۃ،باب صفة الصلاۃ،ج:1،ص:456،ط:سعید)

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:

"وإعادتها بتركه عمدا" أي ما دام الوقت باقيا وكذا في السهو ان لم يسجد له وإن لم يعدها حتىخرج الوقت تسقط مع النقصان وكراهة التحريم ويكون فاسقا آثما وكذا الحكم في كل صلاة أديت مع كراهة التحريم والمختار أن المعادة لترك واجب نفل جابر والفرض سقط بالأولى لأن الفرض لا يتكرر كما في الدر وغيره ويندب إعادتها لترك السنة."

(کتاب الصلاۃ ،فصل فی بیان واجب الصلاۃ،ص:247،ط:دار الکتب العلمیة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144411101427

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں