بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فاریہ نام رکھنا


سوال

میرا نام فاریہ ہے، کیایہ نام درست ہے؟

جواب

’’فاریہ‘‘:   ’’فری‘‘  سے مشتق ہے  جس کے مختلف معانی  ملتے ہیں ،بعض اچھے  ہیں اور اکثر نامناسب، مثلاً:  پھاڑنا، چیرنا،  ریزہ  ریزہ اور  چورہ کرنے والی، توشہ دان بنانے والی، جھوٹی بات گھڑنے والی، تہمت لگانے والی، زمین پر چلنے والی، گزرنے والی، حیران عورت وغیرہ ۔

(القاموس الوحید (ص:1228 )، با ب الفاء. ط.اداره اسلاميات لاهور) 

اس لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، لہذا آپ آپ اپنا نام تبدیل کرکے  ’’فارحہ‘‘  (خوش رہنے والی)  رکھ  دیں یا صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر نام رکھ دیں، ہماری ویب سائٹ پر اچھے بامعنی نام موجو د ہیں،اس سے بھی آپ نام  کا انتخاب کرسکتی  ہیں،اس کا لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101453

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں