بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال


سوال

 کیا فرض نماز میں لاوڈ اسپیکر کا استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب

اگر ضرورت ہو  تو فرض نماز میں جہاں تک نمازی ہوں انہیں آواز پہنچانے کے لیے اسپیکر استعمال کرسکتے ہیں، البتہ نماز کے لیے  مسجد کے باہر والے اسپیکر استعمال نہ کیے جائیں؛ تاکہ باہر جو لوگ آرام میں یا اپنی ذاتی مشغولیت میں ہوں ان کے آرام اور کاموں میں خلل نہ آئے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200446

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں