بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فرائض کی پہلی دو رکعت میں ایک ہی سورت پڑھنا


سوال

اگر امام عصر کی نماز میں پہلی دونوں رکعات میں بھول کر سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک ہی سورۃ دونوں رکعات میں پڑھ لے تو کیا نماز ہو جائے گی؟ 

جواب

فرض نماز میں عذر اور ضرورت کے بغیر دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی قراءت کرنا مکروہِ تنزیہی اور خلافِ اولی ہے، اگر بھول کر ایسا کیا تو کوئی حرج نہیں، البتہ نوافل میں بلاکراہت جائز ہے۔

فتاوی شامي میں ہے:

"لا بأس أن يقرأ سورةً ويعيدها في الثانية.

 (قوله: لا بأس أن يقرأ سورةً إلخ ) أفاد أنه يكره تنزيها، وعليه يحمل جزم القنية بالكراهة، ويحمل فعله عليه الصلاة والسلام لذلك على بيان الجواز، هذا إذا لم يضطر، فإن اضطر بأن قرأ في الأولى: {قل أعوذ برب الناس} الناس أعادها في الثانية إن لم يختم، نهر."

(کتاب الصلاۃ ، باب صفۃ الصلاۃ، فصل في القراءة، ج:1، ص:546، ط:سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501102230

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں