بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کی جماعت شروع ہونے کے بعد سنت پڑھنے کا حکم


سوال

اگر صبح کی نماز ہو رہی ہوں تو سنت پڑھنا چاہیے، اگر نہیں تو کب پڑھ لی جائے؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ اگر کوئی شخص فجر کی نماز کے لیے مسجد آئے اور جماعت شروع ہو گئی ہو تو اگر اسے امید ہوکہ وہ سنتیں پڑھ کر امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں شامل ہوجائے گا، تو اسے چاہیے کہ (کسی ستون کے پیچھے، یا برآمدے یا صحن میں یا جماعت کی صفوں سے ہٹ کر)  فجر کی سنتیں ادا کرے اور پھر امام کے ساتھ قعدہ میں شامل ہوجائے۔ اور اگر سنتیں پڑھنے کی صورت میں نماز مکمل طور پر نکلنے کا اندیشہ ہو تو سنتیں چھوڑ دے اور فرض نماز میں شامل ہوجائے، نیز  مذکورہ سنتیں   فرض کی ادائیگی کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے پہلے  پڑھنا جائز نہیں ہے، فجر کی فرض نماز کے بعد سورج اچھی طرح طلوع ہونے سے پہلے کوئی بھی نفل نماز پڑھنے  کی ممانعت  حدیث شریف میں وارد ہوئی ہے۔ سورج طلوع ہوجانے کے بعد اشراق کے وقت سنت پڑھ  سکتے ہیں اور یہ حکم اسی دن کے زوال تک کے لیے ہے،  اس دن کے زوال کے بعد فجر کی سنت کی قضا درست نہیں۔

فتاوی شامی (الدر المختار ورد المحتار) میں ہے:

"(و لايقضيها إلا بطريق التبعية ل) قضاء (فرضها قبل الزوال

(قوله: و لايقضيها إلا بطريق التبعية إلخ) أي لايقضي سنة الفجر إلا إذا فاتت مع الفجر فيقضيها تبعًا لقضائه لو قبل الزوال؛ و ما إذا فاتت وحدها فلاتقضى قبل طلوع الشمس بالإجماع، لكراهة النفل بعد الصبح. و أما بعد طلوع الشمس فكذلك عندهما. و قال محمد: أحب إلي أن يقضيها إلى الزوال كما في الدرر. قيل: هذا قريب من الاتفاق؛ لأن قوله: "أحبّ إلي" دليل على أنه لو لم يفعل لا لوم عليه. و قالا: لايقضي، و إن قضى فلا بأس به، كذا في الخبازية. و منهم من حقق الخلاف و قال: الخلاف في أنه لو قضى كان نفلًا مبتدأ أو سنة، كذا في العناية. يعني نفلًا عندهما، سنة عنده، كما ذكره في الكافي إسماعيل (قوله: لقضاء فرضها) متعلق بالتبعية."

(کتاب الصلاة، باب إدراك الفریضة، ج:2، ص:57، ط:ایج ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200396

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں