بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

فائقہ نام رکھنا


سوال

لڑکی کا فائقہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

”فائقہ“ کا  معنی ہے: ”اعلیٰ ،ممتاز ،برتر،بلند ، ہر نوع کی عمدہ اور بہتر چیز“مذکورہ معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔

مقاییس اللغۃ  میں ہے :

"الفاء والواو والقاف أصلان صحيحان،الفوق : هو العلو و يقال : فلان فاق أصحابه يفوقھم، إذا علاهم وأمر فائق، أي مرتفع عال."

(ص : 461 ، ط : دارالفکر)

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله وجاز التسمية بعلي إلخ) الذي في التتارخانية عن السراجية التسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة إلخ، ومثله في المنح عنها وظاهره الجواز ولو معرفا بأل."

(كتاب الحظر والإباحة، ج : 6، ص : 417، ط : دار الفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144709101865

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں