بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آئی برو بنانا


سوال

فیشل ریزر سے آئی بروز بنانا جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عورت کے لیے زینت حاصل کی غرض سے اَبرو کے اطراف سے بال اکھاڑ کر اَبرو کو خوبصورت کرنا جائز نہیں، اس پر حدیث میں لعنت وارد ہوئی ہے، البتہ اگر ابرو  غیر معتدل ہو تو اس کو معتدل بنانا درست ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"( والنامصة إلخ ) ذكره في الإختيار أيضاً، وفي المغرب: النمص نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش اهـ ولعله محمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه ففي تحريم إزالته بُعد؛ لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه؛ لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء.  وفي تبيين المحارم: إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب".

(کتاب الحظر و الاباحہ، ج نمبر ۶ ص نمبر ۳۷۳، ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411101277

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں