بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 محرم 1448ھ 14 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

ایکسیڈنٹ میں بیٹی کی سلامتی پر صدقہ کرنا


سوال

میری بھانجی کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا تو اس کے سلامت بچ جانے پر میری بہن نے ایک بکرے کا صدقہ دیا ہے، اس نے کوئی خاص نیت نہیں کی، اس طرح کا صدقہ کون سی قسم کا ہو گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کی بہن نے نذر نہ مانی ہو، بلکہ  بیٹی کے بچ جانے پر  صرف اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے ثواب کی نیت سے بکرے کو صدقہ کیا ہو تو  یہ "نفلی صدقہ" ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144203200984

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں