بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسٹابری کھانے کا حکم


سوال

اسٹابری کا کھانا کیسا ہے؟ 

جواب

اسٹرابری (Strawberry)  ایک  ذائقہ  دار پھل ہے، جس کو  عربی میں ”فراولۃ“ کہتے ہیں، اس کا کھانا بلاشبہ جائز اور حلال ہے۔

اس کا جہنم کا پھل ہونا کسی بھی شرعی دلیل سے ثابت نہیں ہے،  جہنمیوں کی غذا کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی من جملہ غذا  ”زَقُّوْم“ کا درخت ہوگا،  زقوم ایک خاردار، کڑوا اور زہریلا پودا جسے اردو لغات میں "تھوہڑ"  کا پودا لکھا گیا ہے،  زقوم اور اسٹرابری دونوں نام، صورت، ذائقہ میں بالکل مختلف اور الگ الگ ہیں، اسٹرابری کو زقوم قرار دینا درست نہیں ہے۔

موسوعة الفقه الإسلامي میں ہے:

"القاعدة التاسعة: الأصل في الأشياء الإباحة.فكل ما خلق الله الأصل فيه الحل والإباحة ما لم يرد دليل يحرمه.

وكل ما صنع الإنسان من الآلات والأجهزة فالأصل فيه الحل والإباحة ما لم يرد فيه دليل يحرمه.

فالأصل الإباحة في كل شيء، والتحريم مستثنى."

(القاعدة التاسعة، ج:2، ص:293، ط:بيت الافكار الدولية)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144208200792

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں