بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو الحجة 1446ھ 05 جون 2025 ء

دارالافتاء

 

ایسے بکرے کی قربانی کا حکم جس کا پیدائشی ایک پیر تیڑھا ہو


سوال

ایک بکرا ہے، اس کا پیدائشی ایک پیر ٹیڑھا ہے، لیکن وہ آسانی سے چلتا ہے تو کیا اس کی قربانی ہو سکتی ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  اگر چلتے وقت زمین پر پاؤں ٹیک کر چلتا ہے اور چلنے میں اس سے سہارا لیتا ہےتو اس کی قربانی جائز  اور درست ہے،ورنہ نہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(قوله والعرجاء) أي التي لا يمكنها المشي برجلها العرجاء إنما تمشي بثلاث قوائم، ‌حتى ‌لو ‌كانت ‌تضع الرابعة على الأرض وتستعين بها جاز عناية."

(‌‌كتاب الأضحية: 6/ 323، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144611102354

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں