بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

Eshaal عشال نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

Eshaal عشال نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 Eshaal اردو میں دو طرح ممکن ہے : ایشال،عشال ۔

1- ’’ایشال‘‘  وشل سے ہے، اس کے معنی پانی کا کم ہونا ، اور دیگر معانی آتے ہیں  ، یہ نام مناسب نہیں۔

2- «عشال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ) اور «عاشل» کا معنی ہے: " تخمینًا درست اندازا  لگانے والا"۔ (لسان العرب) «عشال» "عین" کے نیچے زیر کے ساتھ عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا۔

یہ مرد کی صفت ہے، لڑکی کے لیے استعمال کیا جائے تو «عاشلہ» استعمال ہوگا۔ بچی کا نام "عاشلہ"  رکھا جاسکتاہے، تاہم بہتر ہے کہ  صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھ دیں، اس میں برکت ہے۔  صحابیات  مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر اور افضل ہے، ہماری ویب سائٹ  کے سرورق پر اسلامی نام کے سیکشن میں  صحابیات کے کئی نام موجود ہیں، آپ وہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201312

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں