بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

إيصال ثواب کے لیے قرآن مجید پڑھنے پر پیسے وصول کرنا


سوال

 اگر کوئی شخص کہے کہ میری دادی،یا دادا کے نام سے قرآن مجید پڑھ کر ایصالِ ثواب کر دیجیے ،اس کے بعد کچھ روپیے دے تو اس روپیوں کا کیا حکم ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  إيصال  ثواب کے لیے قرآن مجید پڑھنے  پر کسی قسم کی مالی منفعت حاصل کرنا شرعا جائز نہیں ، لہذا مذکورہ رقم دینے والوں کو واپس کردی جائے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) میں ہے:

"فمن جملة كلامه: قال تاج الشريعة في شرح الهداية: إن القرآن بالأجرة لايستحق الثواب لا للميت ولا للقارئ. وقال العيني في شرح الهداية: ويمنع القارئ للدنيا، والآخذ والمعطي آثمان. فالحاصل أن ما شاع في زماننا من قراءة الأجزاء بالأجرة لايجوز؛ لأن فيه الأمر بالقراءة وإعطاء الثواب للآمر والقراءة لأجل المال؛ فإذا لم يكن للقارئ ثواب لعدم النية الصحيحة فأين يصل الثواب إلى المستأجر! ولولا الأجرة ما قرأ أحد لأحد في هذا الزمان، بل جعلوا القرآن العظيم مكسباً ووسيلةً إلى جمع الدنيا - إنا لله وإنا إليه راجعون - اهـ".

( كتاب الإجارة، باب الإجارة الفاسدة، مطلب في الاستئجار على الطاعات، مطلب تحرير مهم في عدم جواز الاستئجار على التلاوة والتهليل ونحوه مما لا ضرورة إليه، ٦ / ٥٦، ط: دار الفكر )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100634

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں