بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کے دوران موبائل میں نعت یا تقریر سننا


سوال

کیا اعتکاف میں بیٹھا شخص موبائل استعمال کرسکتا ہے؟  کیا موبائل پر نعت یا تقریر وغیرہ سن سکتا ہے؟

جواب

اعتکاف کا مقصد اللہ تعالی کا قرب  حاصل کرنا ،  ہر طرف سے یک سو  ہو کر اس کی عبادت میں مشغول رہنا  اور اس سے  تعلق جوڑنا ہے، ایک متعین وقت کے لیے  دنیا کی رنگارنگی سے کنارہ کش ہوکر  صرف اللہ وحدہ لاشریک لہ  سے خلوت اور تنہائی میں لو لگانا ہے،  اعتکاف کے دوران موبائل کا استعمال  اس مقصد کے حصول میں رکاوٹ ہے، لہذا اعتکاف کے دوران بلاضرورت موبائل فون کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، ضرورت کےو قت فون پر بات چیت کرلینا جائز ہے۔

نیز  معتکف کے لیے مسجد میں اعتکاف کی حالت  نعت یا بیانات سننے کے لیے موبائل میں مشغول ہونا مناسب نہیں ہے، اور اگر وہ نعت یا تقریر جان دار کی تصاویر یا ویڈیو پر مشتمل ہو تو    ایسی ویڈیو دیکھنا ہی  جائز نہیں  ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (2 / 448):

"(وخص) المعتكف (بأكل وشرب ونوم وعقد احتاج إليه) لنفسه أو عياله فلو لتجارة كره (كبيع ونكاح ورجعة)".

و في الرد:

"(قوله: فلو لتجارة كره) أي وإن لم يحضر السلعة، واختاره قاضي خان، ورجحه الزيلعي؛ لأنه منقطع إلى الله تعالى فلاينبغي له أن يشتغل بأمور الدنيا، بحر".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202313

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں