بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عید کے علاوہ بڑے جانور سے عقیقہ کرنا


سوال

کیا عید کے علاوہ باقی دنوں میں بھی بڑے جانوروں سے عقیقہ کیا جا سکتا ہے؟

جواب

 قربانی کے ایام کے  علاوہ باقی ایام میں بھی بڑا جانور (گائے، بیل اونٹ وغیرہ)   لے کر عقیقہ کرنا درست ہے۔ پورا جانور ایک ہی بچے کی طرف سے عقیقہ کرسکتے ہیں یا  ایک گائے یا اونٹ میں  جس طرح  قربانی کے سات  حصے ہوتے ہیں اس طرح سات عقیقے بھی ہوسکتے ہیں۔

اعلاءالسنن (117/7):

"يصنع بالعقيقة ما يصنع بالأضحى."

الجوہرۃ النیرۃ (282/2):

"و إن كان أحدهم يريد بنصيبه اللحم فإنه لايجزئ عن الكلّ إجماعًا، وكذا إذا  كان نصيب أحدهم أقلّ من السبع فإنه لايجوز عن الكلّ أيضًا."

فتح الباري (9 / 593):

"والجمهور على إجزاء الإبل والبقر أيضاً، وفيه حديث عند الطبراني وأبي الشيخ عن أنس رفعه: يعق عنه من الإبل والبقر والغنم. ونص أحمد على اشتراط كاملة. وذكر الرافعي بحثاً أنها تتأدى بالسبع، كما في الأضحية."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين  (6 / 326):

"[تنبيه] قد علم أن الشرط قصد القربة من الكل، وشمل ما لو كان أحدهم مريدا للأضحية عن عامه وأصحابه عن الماضي تجوز الأضحية عنه ونية أصحابه باطلة وصاروا متطوعين، وعليهم التصدق بلحمها وعلى الواحد أيضاً؛ لأن نصيبه شائع، كما في الخانية، وظاهره عدم جواز الأكل منها، تأمل. وشمل ما لو كانت القربة واجبةً على الكل أو البعض اتفقت جهاتها أو لا، كأضحية وإحصار وجزاء صيد وحلق ومتعة وقران خلافاً لزفر؛ لأن المقصود من الكل القربة، وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل؛ لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200896

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں