بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عید گاہ پر مسجد بنانا


سوال

عیدگاہ  کی زمین میں مسجد بنانا جائز ہے یا نہیں؟  اگر جائز ہے تو حوالے کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جو زمین عید گاہ  کے لیے وقف  شدہ ہو اس پر مسجد تعمیر کرنا جائز نہیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"البقعة الموقوفة على جهة إذا بنى رجل فيها بناء ووقفها على تلك الجهة يجوز بلا خلاف تبعًا لها، فإن وقفها على جهة أخرى اختلفوا في جوازه والأصح أنه لايجوز كذا في الغياثية."

(کتاب الوقف، الباب الثاني فيما يجوز وقفه وما لا يجوز وفي وقف المشاع، ٦ / ٣٦٢، ط: دار الفكر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200171

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں