بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احتلام سے روزے کا حکم


سوال

میرا سوال ہے احتلام ہو جانے سے روزے پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں میرا مطلب روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

اگر روزہ دار کو سونے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدی ہوسکے غسل کرلے ،  بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے ،  غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے گناہ ہے۔ غسل میں غرغرہ نہ کرے اور نہ ناک میں نرم ہڈی تک  پانی چڑھائے 

''(أو احتلم أو أنزل بنظر)۔۔۔۔۔۔ (لم يفطر)، جواب الشرط''۔

( الدر المختار  مع رد المحتار، کتاب الصوم ،باب مایفسدالصوم ومالایفسدہ(2/ 396)ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100103

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں