بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں نسوار اور سگریٹ کا حکم


سوال

احرام کی حالت میں نسوار اور سگریٹ استعمال کرنے سے دم تو نہیں پڑے گا؟

جواب

واضح رہے کہ نسوار اور سگریٹ میں اگر خوشبودار چیز کی ملاوٹ نہ کی  گئی ہو تو احرام کی حالت میں ان کے استعمال سے دم لازم نہیں ہوگا،البتہ  مسجدِ حرام میں داخل ہو تو نسوار تھوک کر اور سگریٹ سے اچھی طرح کلی کرلے؛ تاکہ منہ میں بو باقی نہ رہے۔اور اگر کوئی خوشبودار چیز ملائی گئی ہو تو اس صورت میں احرام کی حالت میں ان کے استعمال سے دم دینا لازم ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"الطيب كل شيء له رائحة مستلذة ويعده العقلاء طيبا كذا في السراج الوهاج قال أصحابنا الأشياء التي تستعمل في البدن على ثلاثة أنواع نوع هو طيب محض معد للتطيب به كالمسك والكافور والعنبر وغير ذلك تجب به الكفارة على أي وجه استعمل حتى قالوا الوادي عينه بطيب تجب عليه الكفارة ونوع ليس بطيب بنفسه ولا فيه معنى الطيب ولا يصير طيبا بوجه ما كالشحم فسواء أكل أو دهن أو جعل في شقاق الرجل لا تجب الكفارة ونوع ليس بطيب بنفسه ولكنه أصل للطيب يستعمل على وجه التطيب ويستعمل على وجه الدواء كالزيت والشيرج ويعتبر فيه الاستعمال فإن استعمل استعمال الأدهان في البدن يعطى له حكم الطيب، وإن استعمل في مأكول أو شقاق رجل لا يعطى له حكم الطيب كذا في البدائع ولا فرق في المنع بين بدنه، وإزاره وفراشه، كذا في فتح القدير فإذا استعمل الطيب فإن كان كثيرا فاحشا ففيه الدم، وإن كان قليلا ففيه الصدقة كذا في المحيط."

(کتاب المناسک ،الباب الثامن فی الجنایات ،ج:1،ص:240،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں