بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایذا دینے والے کتوں کو مارنا


سوال

جو کتے رات میں عجیب آوازیں نکالتے ہیں (بھونکنے کے علاوہ)،  کیا ان کو مارنا جائز ہے؟ اگر نہیں تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں صرف عجیب آوازیں نکالنے کی وجہ سے (جو کہ ان کی عادت ہے) کتوں کو قتل کرنا جائز نہیں ہے؛  اس لیے کہ نبی کریم ﷺ نے  (ابتدا میں کتوں کو قتل کی اجازت دینے کے بعد) کتوں کو قتل کرنے سے منع فرما دیا تھا۔ نیز  واضح ہو کہ اللہ کی ہر مخلوق میں کوئی نہ کوئی حکمت ہے؛  لہذا  جب تک کتے ضرر نہ پہنچائیں، ان کو قتل نہ کیا جائے۔

ایسے کتوں کو کسی ایسی جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے،  جہاں سے ان کی آوازیں بھی تنگ کرنے کا سبب  نہ  ہوں۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7 / 2662):

"قال الخطابي: معنى هذا الكلام أنه صلى الله عليه وسلم كره إفناء أمة من الأمم، وإعدام جيل من الخلق، لأنه ما من خلق لله تعالى إلا وفيه نوع من الحكمة وضرب من المصلحة، يقول: إذا كان الأمر على هذا ولا سبيل إلى قتلهن فاقتلوا شرارهن وهي السود البهم، وأبقوا ما سواها لتنتفعوا بهن في الحراسة. قال الطيبي قوله: أمة من الأمم إشارة إلى قوله تعالى: {وما من دابة في الأرض ولا طائر يطير بجناحيه إلا أمم أمثالكم} [الأنعام: 38] أي: أمثالكم في كونها دالة على الصانع ومسبحة له. قال تعالى: {وإن من شيء إلا يسبح بحمده} [الإسراء: 44] " أي: يسبح بلسان القال أو الحال، حيث يدل على الصانع وعلى قدرته وحكمته وتنزيهه عما لا يجوز عليه، فبالنظر إلى هذا المعنى لا يجوز التعرض لها بالقتل والإفناء، ولكن إذا كان لدفع مضرة كقتل الفواسق الخمس، أو جلب منفعة كذبح الحيوانات المأكولة جاز ذلك."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 752):

"و جاز قتل ما يضر منها ككلب عقور وهرة) تضر (ويذبحها) أي الهرة (ذبحا) و لايضر بها لأنه لايفيد، و لايحرقها."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 752):

"(قوله: ويذبحها) الظاهر أن الكلب مثلها، تأمل."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144202200667

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں