بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایصالِ ثواب کی خاص سورتیں


سوال

مرحومین کے لیے کن کن سورتوں کا پڑھنا ضروری ہے؟

جواب

پورا قرآن   یا جو سورت بھی چاہیں  مرحومین کے ایصالِ  ثواب  کے لیے پڑھی جاسکتی ہے، مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے سورتیں مخصوص نہیں ہیں، البتہ سورۂ  یس، سورۂ ملک، سورۂ  فاتحہ،  سورۂ  اخلاص، سورۂ زلزال  اور  سورۂ   تکاثر پڑھنا بہتر ہے۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ ایصالِ ثواب مستحسن ہے، ضروری یا لازم نہیں ہے۔

وفي الرد:

"(قَوْلُهُ: وَيَقْرَأُ يس)؛ لِمَا وَرَدَ: «مَنْ دَخَلَ الْمَقَابِرَ فَقَرَأَ سُورَةَ يس خَفَّفَ اللَّهُ عَنْهُمْ يَوْمَئِذٍ، وَكَانَ لَهُ بِعَدَدِ مَنْ فِيهَا حَسَنَاتٌ». بَحْرٌ. وَفِي شَرْحِ اللُّبَابِ: وَيَقْرَأُ مِنْ الْقُرْآنِ مَا تَيَسَّرَ لَهُ مِنْ الْفَاتِحَةِ وَأَوَّلِ الْبَقَرَةِ إلَى الْمُفْلِحُونَ، وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ - وَآمَنَ الرَّسُولُ -، وَسُورَةِ يس، وَتَبَارَكَ الْمُلْكُ، وَسُورَةِ التَّكَاثُرِ، وَالْإِخْلَاصِ اثْنَيْ عَشَرَ مَرَّةً أَوْ إحْدَى عَشَرَ أَوْ سَبْعًا أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَوْصِلْ ثَوَابَ مَا قَرَأْنَاهُ إلَى فُلَانٍ أَوْ إلَيْهِمْ. اهـ. مَطْلَبٌ فِي الْقِرَاءَةِ لِلْمَيِّتِ وَإِهْدَاءُ ثَوَابِهَا لَهُ".

[الدر مع الرد : ٢/ ٢٤٢-٢٤٣]

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200095

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں