بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران بہن کے شوہر (بہنوئی) سے ملاقات کرنے کا حکم


سوال

عدت میں بیوہ خاتون اپنی بہن کے شوہر سے ملاقات کر سکتی ہے ؟

جواب

پردہ صرف عدت کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ عورت کے لیے نا محرم مردوں سے پردہ کرنا ہر حال میں ضروری ہے، چاہے عدت میں ہو یا عام حالت میں ہو، لہٰذا عدت میں بیٹھی ہوئی بیوہ خاتون کے لیے اپنی بہن کے شوہر (بہنوئی) سے عدت کے دوران بھی پردہ کرنا ضروری ہے اور عدت کے بعد بھی پردہ کرنا ضروری ہے، کیوں کہ بہن کا شوہر (بہنوئی) نا محرم ہوتا ہے، اس لیے  مذکورہ بیوہ خاتون کے  لیے بلا ضرورت اپنی بہن کے شوہر (بہنوئی) سے عدت میں یا عدت کے بعد ملاقات کرنا جائز نہیں ہے، البتہ ضرورت کے وقت پردہ کے اہتمام کے ساتھ بات چیت کی گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200555

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں