بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت عدت کیوں گزارتی ہے؟


سوال

1- عورت عدت کیوں گزارتی ہے ؟

2- عورت کے رحم (بچہ دانی) میں کتنے دن مرد کی منی رہتی ہے ؟

3- طلاق یا وفات کے بعد عدت لازم کیوں ؟

جواب

۳-۱ واضح رہے کہ  عورت پر عدت کا گزارنا یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اور یہی اس کا بڑا مقصد ہے، اس کے علاوہ دو مقصد اور بھی ہیں:اولاً جاننا چاہیے کہ جب کسی  عورت کو طلاق ہوتی ہے یا اس کے شوہر کی وفات ہوتی ہے تو اس پر عدت لازم ہوتی ہے ، اور عدت کا پہلا مقصد تو  استبراءِ رحم یعنی بچہ دانی کے خالی اور فارغ ہونے کا یقین ہونا ہے اس میں نسب کی حفاظت ہے، اور دوسرا مقصد   رشتہ نکاح کے منقطع ہونے پر ملال وحزن (سوگ) کا اظہار کرنا ہے۔

۲- چالیس دن تک رہتی ہے۔

حجۃ اللہ البالغہ میں ہے: 

"قال الله تعالى: {‌والمطلقات ‌يتربصن ‌بأنفسهن ‌ثلاثة ‌قروء} إلى أخر الآيات.أعلم أن العدة كانت من المشهورات المسلمة في الجاهلية، وكانت مما لا يكادون يتركونه، وكان فيها مصالح كثيرة: منها معرفة براءة رحمها من مائه، لئلا تختلط الأنساب، فان النسب أحد ما يتشاح به، ومنها التنويه بفخامة أمر النكاح حيث لم يكن أمرا ينتظم إلا بجمع رجال، ولا ينفك إلا بانتظار طويل، ولولا ذلك لكان بمنزلة لعب الصبيان ينتظم، ثم يفك في الساعة. ومنها أن مصالح النكاح لا تتم حتى يوطنا أنفسهما على إدامة هذا العقد ظاهرا، فان حدث حادث يوجب فك النظام لم يكن بد من تحقيق صورة الإدامة في الجملة بأن تتربص مدة تجد لتربصها بالا، وتقاسي لها عناء."

(العدة، ج: 2، ص: 219، ط: دار الجيل بيروت)

تفسیر ہدایت القرآن میں ہے:

"۔۔۔یہ مادہ ماں کے پیٹ میں چالیس دن تک اسی حالت میں رہتا ہے، پھر اتنی ہی مدت میں علقہ (جما ہوا خون) بن جاتا ہے۔"

 (تفسیر ہدایت القرآن، ج: ۵، صفحہ: ۵۲۷، ط: مکتبہ غزنوی) 

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501102270

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں