بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

easypaisa میں پیسے جمع کرکے اس پر جو daily reward ملتا ہے ، کیا یہ سود میں آتا ہے؟


سوال

easypaisa میں پیسے جمع کرکے اس پر جو daily reward ملتا ہے ، کیا یہ سود میں آتا ہے؟

جواب

  کمپنی  اکاؤنٹ ہولڈر کو  مخصوص رقم جمع کرانے کی شرط پر daily reward   (یومیہ فری منٹس اور میسیجز وغیرہ)   فراہم کرتی ہے تو چوں کہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانا درحقیقت  قرض ہے، اور  قرض دینا تو فی نفسہ جائز ہے، لیکن کمپنی اس پر جو  مشروط منافع دیتی  ہے، یہ  شرعاً ناجائز ہے؛ اس لیے کہ قرض پر شرط لگا کر نفع  کے لین دین سود ہے،اور   چوں کہ اس صورت میں  مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانا ناجائز سودی معاہدہ کےساتھ مشروط ہے ؛ اس لیے یہ اکاؤنٹ کھلوانا یا کھولنا ہی جائز نہیں ہوگا۔

"اعلاء السنن"میں ہے: 

" قال ابن المنذر: أجمعوا علی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادة  أو هدیة فأسلف علی ذلك، إن أخذ الزیادة علی ذلك ربا".

(کتاب الحوالة، باب کل قرض جر  منفعة (14 /513)، ط۔ إدارة القرآن) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201549

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں