بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درود شریف کے بعد دعا پڑھنا مسنون ہے


سوال

کیا عورت کی نماز میں دعائے ماثورہ کے بعد  رَبّنا اٰتِناپوری پڑھنی چاہیے یا نہیں؟

جواب

نماز میں تشہد اور درود شریف پڑھنے کے بعد ماثور دعائیں پڑھنا  سنت ہے،  اس میں مرد اور عورت دونوں برابر ہیں، عورت بھی یہ دعا پوری پڑھے گی۔

سنن ابی داؤد میں ہے:

قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- « إذا فرغ أحدكم من التشهد الآخر فليتعوذ بالله من أربع من عذاب جهنم ومن عذاب القبر ومن فتنة المحيا والممات ومن شر المسيح الدجال ».

(کتاب الصلوۃ/باب مایقول بعد التشہد/ج:1/ص:373/ط:دارالکتاب العربی)

الاختیار لتعلیل المختار میں ہے:

قال ( ويدعو بما شاء مما يشبه ألفاظ القرآن والأدعية المأثورة ) لقوله ( صلى الله عليه وسلم ) : ' ثم اختر منالدعاء أطيبه ' والقعدة الأخيرة فرض والتشهد فيها واجب۔

(كتاب الصلاة،ج:1/ص:60/ط:دارالکتب العلمیة)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144201201264

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں