بچہ دس مہینے کا ہے، اور اوپر کے کھانے اور ماں کے دودھ دونوں پر ہے، ایسے میں روزہ ماں پر لازم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں دودھ پلانے والی خاتون کو روزہ رکھنے کی صورت میں اپنی یا بچے کی مضرت کا گمان غالب ہو ، اور ماں کے دودھ کے علاوہ بچہ کی غذا کا کوئی اور بند وبست نہ ہو تو ایسی صورت میں روزہ نہ رکھنے کی اسے اجازت ہوگی، بعد میں قضا کرنا ضروری ہوگا، بصورتِ دیگر روزہ رکھنا ہی ضروری ہوگا۔
فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:
"وقال في الاصل: إذا خافت الحامل أو المرضع على أنفسهما أو على ولدهما جاز الفطر و عليهما القضاء".
( کتاب الصوم، ج:2، ص:384، إدارة القرآن و العلوم الإسلامية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509100010
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن