بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دبئی میں مقیم شخص پاکستان میں موجود نابالغ اولاد کا صدقہ فطر دبئی کے نرخ کے حساب سے ادا کرے گا


سوال

میرا کزن دبئی میں کام کرتا ہے۔ اس کے بچے پاکستان میں ہیں جو کہ نابالغ ہیں  تو وہ ان نابالغ بچوں کا صدقۂ فطر پاکستان کے صدقۂ فطر کے مطابق ادا کرے گا یا دبئی کے صدقۂ فطر کے مطابق جو کہ 25 درہم بنتا ہے؟

جواب

صدقہ فطر کی مقدار گندم کے حساب سے  پونے دو کلو گندم ہے اور کھجور، جو اور کشمش کے حساب سے ساڑھے تین کلو  کھجور، جَو  اور کشمش  ہے، چاہےکہیں بھی ادا کیا جائے، اور اگر قیمت ادا کرنی ہے تو  جہاں ادائیگی کرنے والا موجود ہے  وہاں کا اعتبار ہوگا، لہذا  اگر آپ کے دوست  عید الفطر میں بھی دبئی  میں  ہی مقیم ہوں گے،  تو  ان  پر اپنا اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقہ فطر  دبئی کے نرخ کے حساب سے دینا لازم ہوگا،    خواہ وہ یہ قیمت دبئی میں ادا کریں یا ان کی اجازت سے پاکستان میں ادا کی جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 355):

" والمعتبر في الزكاة فقراء مكان المال، وفي الوصية مكان الموصي، وفي الفطرة مكان المؤدي عند محمد، وهو الأصح، وأن رءوسهم تبع لرأسه.

 (قوله: مكان المؤدي) أي لا مكان الرأس الذي يؤدي عنه (قوله: وهو الأصح) بل صرح في النهاية والعناية بأنه ظاهر الرواية كما في الشرنبلالية وهو المذهب كما في البحر فكان أولى مما في الفتح من تصحيح قولهما باعتبار مكان المؤدى عنه.قال الرحمتي: وقال في المنح في آخر باب صدقة الفطر: الأفضل أن يؤدي عن عبيده وأولاده وحشمه حيث هم عند أبي يوسف وعليه الفتوى وعند محمد حيث هو اهـ تأمل. قلت: لكن في التتارخانية يؤدى عنهم حيث هو وعليه الفتوى وهو قول محمد ومثله قول أبي حنيفة وهو الصحيح\". 

الفتاوى الهندية (1/ 190):

"ثم المعتبر في الزكاة مكان المال حتى لو كان هو في بلد، وماله في بلد آخر يفرق في موضع المال، وفي صدقة الفطر يعتبر مكانه لا مكان أولاده الصغار وعبيده في الصحيح، كذا في التبيين. وعليه الفتوى، كذا في المضمرات". 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200787

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں