بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعا کے الفاظ کی تصحیح


سوال

کیا یہ الفاظ میں نے درست لکھے ہیں؟

"یَا عَلِيُّ یَا عَظِیمُ یَا عَلِیمُ یَا حَلِیمُ، اَللّٰهُمَّ إنَّكَ مَلِيْكٌ مُّقْتَدِرٌ مَا تَشَآءُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ، اللّٰهُمَّ أَسْعِدْنِيْ فِي الدَّارَیْنِ اللّٰهُمَّ اقْضِ عَنِّي الدَّیْنَ"

جواب

مذکورہ دعا  کے الفاظ آپ نے درست لکھے ہیں، ان  کا ترجمہ درج ذیل ہے:

اے بلند و بالا! اے عظمت والے! اے با خبر ذات! اے بردبار ذات! اے اللہ! بے شک آپ مالک ہیں، قادر ہیں، جو بھی آپ چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے، اے اللہ ! مجھے دنیا و آخرت میں سعادت مند (نیک بخت) بنا، اے اللہ! میرے قرض کی ادائیگی کا بندوبست فرمادے۔

مصنف ابن أبي شيبة - ترقيم عوامة (10/ 254):

’’ عَن سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ : دَخَلْت الْمَسْجِدَ وَأَنَا أَرَى أَنِّي قَدْ أَصْبَحْت وَإِذَا عَلَيَّ لَيْلٌ طَوِيلٌ ، وَإِذَا لَيْسَ فِيهِ أَحَدٌ غَيْرِي ، فَقُمْت فَسَمِعْت حَرَكَةً خَلْفِي فَفَزِعْت , فَقَالَ : أَيُّهَا الْمُمْتَلِئُ قَلْبُهُ فَرَقًا ، لاَ تَفْرَقْ ، أو لاَ تَفْزَعْ وَقُل : اللَّهُمَّ إنَّك مَلِيكٌ مُقْتَدِرٌ مَا تَشَاءُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ ، ثُمَّ سَلْ مَا بَدَا لَكَ ، قَالَ سَعِيدٌ : فَمَا سَأَلْت اللَّهَ شَيْئًا إِلاَّ اسْتَجَابَ لِي.‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں