بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعاءِ قنوت بھول گیا


سوال

میں اکثر نمازِ  وتر میں دعائے قنوت بھول جاتا ہوں،  اس کے بارے میں بتا دیں!

جواب

وتر کی نماز میں دعاءِ  قنوت  پڑھناواجب ہے،اور واجب  چھوٹ جانے کی صورت میں  سجدۂ سہوادا کرنے سے نماز ہوجائے گی،لہذا اگرکوئی شخص وترکی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ اورسورت ملانے کے بعد بھول کر رکوع میں چلاگیاتوآخری قعدہ میں تشہد پڑھ کرسجدۂ سہوکرنے  سے وتر کی نمازدرست ہوجائے گی،دعائے قنوت بھول جانے کی صورت میں  سجدۂ  سہو کی ادائیگی کے بعدوتردوبارہ لوٹانے کی ضرروت نہیں اور رکوع سے قیام کی طرف لوٹنے کی بھی حاجت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200393

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں