بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دشمنوں سے نجات کا وظیفہ


سوال

ہمارے  گاؤں  کے  ساتھ  بہت  ہی سرکش  اور  جابر لوگ  رہتے ہیں،  کافی عرصہ سے  ہمارے گوٹھ  میں  زبردستی  آکر  ہماری عزتوں میں  ہاتھ  ڈالتے  ہیں  کئی، بارہم منع کر چکے ہیں اور  آس  پاس  کے  معززین کو اپنی فریاد پہنچا چکے ہیں، لیکن یہ سر کش زانی اور شرابی دہشتگرد کسی کی نہیں سنتے۔گاؤں میں آکر ہمارے گھروں میں گھس کر ہمیں بری طرح تشدد کر چکے ہیں ہم نے کورٹ تک فریاد بھی کی ہوئی ہے۔کیس چل رہا ہے۔ اس وقت ان جابروں نےہمیں اپنے گاؤں میں محصور کردیا ہے، ہماری زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں ہمارا زرعی پانی بند کر دیا ہے۔ہم پر بہت ظلم ہو رہا ہے۔ خدا پاک شاہد ہے اور وہ دیکھ رہا ہے کہ ہمارے ساتھ بیگناہ کیا سلوک کیا جا رہا ہے،بس ایسی کامل دعا عطا  کیجیے کہ ہمیں ان سرکش زانی شرابیوں سے پروردگار بہت جلد نجات عطا فرمائے۔

جواب

 یاقھار:صبح فجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان میں سو (100)مرتبہ پڑھیں ،اور فجر کی نماز کے بعد تین سوساٹھ (360) مرتبہ پڑھیں ۔

اسی طرح: یاباقي، یابدیع، یا باسط  ہر نماز کے بعد اکیس(21) مرتبہ اول آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھیں ،اور عشاء کی نماز کے بعد  تین سو تیرہ (313) مرتبہ اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ  (11،11) پڑھیں۔

(شفاء ورحمت،81/62، حاشر پبلشر)

یہ دونوں عمل سب گاؤں والے کریں ان شاء اللہ اللہ پاک  ظالموں سے نجات نصیب فرمائیں گے ۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144404101178

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں