بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاکٹر ذاکر نائک


سوال

ڈاکٹر ذاکر نائک کیسا آدمی ہے؟  نیز اس کے عقائد بھی تحریر فرمائیے!

جواب

ڈاکٹر ذاکر نائک کو ادیان و مذاہب کے بارے میں کافی معلومات ہیں اور تقابلِ ادیان کے موضوع پرمہارت بھی حاصل ہے،  لہٰذا خاص طور پر اس موضوع کے حوالے سے ان کے بیانات سن سکتے ہیں، لیکن حدیث اور فقہ میں ان کی علمیت اس درجے کی نہیں، اور ضروری بھی نہیں کہ ہر شخص ہر علم میں کامل مہارت رکھتا ہو ، اس لیے دینی مسائل کے بارے میں ان کی آراء  کی کسی مستند عالمِ دین سے تحقیق کی جائے اور اس کے  بعد عمل کیا جائے۔  مسلکی اعتبار سے ڈاکٹر صاحب غیر مقلد ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200701

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں