بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاکٹر اسرار احمد کی تفسیر پڑھنا


سوال

ڈاکٹر اسرار احمد کی تفسیر پڑھنا کیسا ہے ؟

جواب

ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم باضابطہ عالم دین نہیں ہیں،اس لیے ان کی تفسیر کے بجائےکسی مستند اہل حق اہلِ دل عالم کی تفسیر پڑھنے کی کوشش کریں،تاکہ گمراہی کا خطرہ نہ ہو اور آخرت میں مشکلات کا باعث نہ ہو،اہل حق کی مستند تفاسیر میں سے تفسیر’’انوار البیان ‘‘مولانا عاشق الہی صاحب رحمہ اللہ،’’معارف القرآن‘‘ مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ اور’’ فوائد عثمانی ‘‘شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ ہدایت القرآن مفتی سعید احمد پالنپوری رحمہ اللہ  کا مطالعہ زیادہ مفید ہوگا۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن ابن سيرين قال: ‌إن ‌هذا ‌العلم ‌دين فانظروا عمن تأخذون دينكم. رواه مسلم."

(كتاب العلم، الفصل الثالث، رقم الحديث:273، ج:1، ص:90، ط: المكتب الاسلامي)

ترجمہ :" محمد بن سیرین (مشہور تابعی) سے منقول ہے  کہ:  یہ علم،  دین ہے ، پس تم دیکھ لو کہ کس شخص سے  اپنا دین حاصل کر رہے ہو۔"

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"(وعن ابن سيرين) : وهو محمد بن سيرين، مولى أنس بن مالك، وهو من مشاهير التابعين، وهو غير منصرف للعلمية، والمزيدتين على مذهب أبي علي في اعتبار مجرد الزائدتين (قال: ‌إن ‌هذا ‌العلم ‌دين) : اللام للعهد، وهو ما جاء به النبي - صلى الله عليه وسلم - لتعليم الخلق من الكتاب والسنة وهما أصول الدين (فانظروا عمن تأخذون دينكم) : المراد الأخذ من العدول والثقات، " وعن " متعلق بتأخذون على تضمين معنى تروون، ودخول الجار على الاستفهام هنا كدخوله في قوله تعالى{على من تنزل الشياطين}[الشعراء: 221] وتقديره أعمن تأخذون، وضمن انظر معنى العلم، والجملة الاستفهامية سدت مسد المفعولين تعليقا كذا حققه الطيبي. رواه مسلم."

(كتاب العلم، ج:1، ص:336، ط: دارالفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505100696

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں