بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈو (dove) صابن کے استعمال کا حکم


سوال

 ڈو  صابن کا استعمال کیسا ہے؟

جواب

’’dove‘‘  صابن کا استعمال جائز ہے، اگر کسی صابن کے بارے میں یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ  اس میں خنزیر کی چربی استعمال ہوئی ہے تب بھی ماہیت تبدیل ہوجانے کی وجہ سے اس کا استعمال ناجائز نہیں ہے، البتہ یقینی طور پر خنزیر کی چربی کا استعمال معلوم ہونے کی صورت میں اس سے اجتناب کرنا چاہیے، اور جس کے بارے میں صرف شبہ ہو  تو اس کا استعمال جائز  ہونے میں شک نہیں کرنا چاہیے۔ لہذا ڈو صابن کا استعمال جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 315):
"(و) يطهر (زيت) تنجس (بجعله صابونا) به يفتى للبلوى. 

(قوله: ويطهر زيت إلخ) قد ذكر هذه المسألة العلامة قاسم في فتاواه، وكذا ما سيأتي متنا وشرحها من مسائل التطهير بانقلاب العين، وذكر الأدلة على ذلك بما لا مزيد عليه، وحقق ودقق كما هو دأبه - رحمه الله تعالى -، فليراجع.
ثم هذه المسألة قد فرعوها على قول محمد بالطهارة بانقلاب العين الذي عليه الفتوى واختاره أكثر المشايخ خلافا لأبي يوسف كما في شرح المنية والفتح وغيرهما. وعبارة المجتبى: جعل الدهن النجس في صابون يفتى بطهارته؛ لأنه تغير والتغير يطهر عند محمد ويفتى به للبلوى. اهـ. وظاهره أن دهن الميتة كذلك لتعبيره بالنجس دون المتنجس إلا أن يقال هو خاص بالنجس؛ لأن العادة في الصابون وضع الزيت دون بقية الأدهان تأمل، ثم رأيت في شرح المنية ما يؤيد الأول حيث قال: وعليه يتفرع ما لو وقع إنسان أو كلب في قدر الصابون فصار صابونا يكون طاهرا لتبدل الحقيقة. اهـ". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110200812

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں